ہوم   >  پاکستان

تمام ایئرپورٹس میں بغیر پاس داخلے پر پابندی کی سفارش

3 months ago

ہوائی اڈوں میں وزیر ہو یا رکن اسمبلی سب کی تلاشی ہونی چاہیے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام ہوائی اڈوں میں بغیر پاس داخلے پر پابندی کی سفارش کر دی، کمیٹی کنوینئر نور عالم کہتے ہیں وزیر ہو یا پھر ایم این اے ایئرپورٹس پر ہر کسی کی تلاشی ہونی چاہئے۔

سرحدوں پر کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ملک کے اندر بھی سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا، پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی زیلی کمیٹی نے ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر بغیر سیکیورٹی پاسز داخلے پر پابندی لگانے کی سفارش کر دی۔

پی اے سی زیلی کمیٹی کنوینئر نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میں ایم این اے ہوں یا وزیر ہوں تو میری بھی باڈی سرچ کریں گے، ایئرپورٹ ایک حساس ایریا ہوتا ہے اور یہاں ہر کوئی ایسے جا رہا ہوتا ہے جیسے گھر میں جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے ہم نے ہدایت جاری کر دی ہے کسی شخص کو اجازت نہ دی جائے، یہ نہیں کہ وزیر صاحب کے ساتھ پی ایس یا دوسرے آفیشل بھی خود ہی اندر چلا جائے، نہیں پاس بنے گا تو اندر جائے گا۔

کمیٹی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کا عہدہ آٹھ ماہ سے خالی ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ میں تعیناتی کی ہدایت کر دی۔

کمیٹی نے غیر معیاری گاڑیاں خریدنے سے خزانے کو پہنچنے والے ایک کروڑ بانوے لاکھ نقصان کے ذمہ دار افسران کیخلاف کاروائی اور مختلف محکموں میں ایک سے زیادہ عہدے رکھنے والے افسران کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں