Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Aug 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں بھارت کے غيرآئينی اقدامات، مقبوضہ کشمير کی صورتحال، پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں، اندرونی و بیرونی اور علاقائی امن سمیت دیگر امور پر بات چيت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی، جس میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدامات، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے چند روز قبل ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی ہے، وہ اکتوبر میں ریٹائر ہورہے تاہم ان کے عہدے کی میعاد 2022ء تک بڑھادی گئی ہے۔

سیاسی اور عسکری سربراہان کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، بھارت کے مذموم اقدامات، کشیدگی سے دہکتی مغربی سرحدوں، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

سیاسی و عسکری قیادت نے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہونے کے بعد بین الاقوامی ردعمل اور افغان امن سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube