ہوم   >  پاکستان

ایبٹ آباد: کمسن کشف کا قاتل پکڑا گیا

4 weeks ago

ایبٹ آباد میں 7 سالہ کشف کا قاتل پکڑا گیا، بچی کو مارنے والا اس کا اپنا کزن نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی۔

ایبٹ آباد کے علاقے اکھڑیلہ میں 7 سالہ معصوم کشف کو قتل کرنے والا اس کا پھوپھی زاد بھائی نکلا، پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے کر ڈی این اے ٹیسٹ کروائے تو ملزم سراج کا سیمپل میچ کر گیا۔

سینئر پولیس افسر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بچی کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس کی موت منہ پر ہاتھ رکھنے سے ہوئی، ہماری کوشش ہوگی کہ ایسے ملزم کو سخت سے سخت سزا ملے۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے یہ ملزم ہوسکتا ہے، پولیس نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔

ایبٹ آباد کی کشف کو 18 اگست کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں