ہوم   >  پاکستان

لاہور، گاڑی سے اسٹکرز اتارنے پر سگے بھائیوں کا قتل

4 weeks ago

 ONLINE PHOTO 

گاڑی پر لگے اسٹکرز اتارنے سے منع کرنا دو بھائیوں کے قتل کی وجہ بن گیا، لاہور میں ہمسایوں نے چھریوں کے وار کر کے سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

گذشتہ رات لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں مقتول جاوید اور سلمان نے ہمسایوں کے لڑکے کو گاڑی سے اسٹکرز اتارنے سے منع کیا تو بات جھگڑے میں بدل گئی ۔

جھگڑے نے شددت اختیار کی تو ہمسائے عبدالمجید نے بیٹوں کے ہمراہ دھاوا بولا اور دونوں سگے بھائیوں پر چھریوں کے وار کیے۔

مقتولین کا والد کے مطابق جاوید موقع پر جاں بحق جبکہ سلمان اسپتال میں دم توڑ گیا، ورثاء کا مطالبہ ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے۔

پولیس نے ستوکتلہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث تین باپ بيٹوں کو گرفتار کرليا ہے ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں