ہوم   >  پاکستان

حکومت نے معیشت اور خارجہ پالیسی کو برباد کردیا، بلاول

1 month ago

بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ مودی نے کل گجرات کے مسلمانوں کا قتل عام کیا اور آج کشمير ميں لوگوں کو مار رہا ہے، حکومت نے ايک سال ميں معيشت اور خارجہ پاليسی کو برباد کرديا ہے بھارتی جارحيت کے خلاف کوئی ہمارا ساتھ دينے کيلئے تيار نہيں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بھاری وزیر اعظم مودی پر کڑی تنقید کردی کہا کہ مودی تم نے کشمیریوں کوحق ديا ہے تو کرفيو کيوں نہيں اٹھاتے؟ کرفيوا ٹھاؤ تمہيں پتا چل جائے گا کہ تمہارے اقدام کی کيا حيثیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تم لوگوں کی کن پٹی پربندوق رکھ سکتے ہو ان کا ذہن نہيں بدل سکتے، لوگوں کو پيلٹ گنز سے اندھا کرسکتے ہو خواب نہيں چھین سکتے، ميڈيا پرپابندی لگا سکتے ہو مگر لوگوں کی زبان بندی نہيں کرسکتے، مودی نے 9 لاکھ فوج کے سہارے کشمیر کو جيل بناديا، کشميریوں کو رہا کرو احتجاج ان کا حق ہے، ٹينک کے زور پر لوگوں کے دلوں پر حکمرانی نہيں ہوسکتی۔

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ايک سال ميں معيشت اور خارجہ پاليسی کو برباد کرديا گيا، ملکی معيشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی، پاکستان کو سفارتی سطح پر دنيا ميں تنہا کرديا گيا، بھارتی جارحيت کے خلاف کوئی ہمارا ساتھ دينے کيلئے تيار نہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریبوں پرمہنگائی اورٹیکسزکا پہاڑ توڑا جارہا ہے، روزگار دينے کے بجائے حکومت نے روزگار چھين ليا، ان حالات ميں ہرغريب شہری پریشان ہے، ڈالرز کی بارش ہونا تھی مگر ڈالر تو بلند ترين سطح پر پہنچ گيا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ احتساب نہيں سياسی انتقام ہورہا ہے، سياسی مخالفين کی گھر کی عورتيں بھی نشانے پر ہيں، قدرت کا قانون ہے ہر عروج کو زوال آتا ہے، عمران خان نے اپنا کونسا وعدہ پورا کيا ہے؟ ناکامی اور نااہلی کے طوفان کی قيمت قوم ادا کررہی ہے، جناح کے خواب اور بھٹو کے وژن پر سودے بازی نہيں کرنے دوں گا، کشمیر پر سودے بازی کی تو وہ حشر ہوگا دنيا ياد رکھے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف پيپلز پارٹی کشمیریوں کو حقوق دلواسکتی ہے، ايک سليکٹڈ 18 ويں ترميم پر حملہ کررہا ہے، وہ سليکٹڈ گلگت بلتستان کو کيسے حقوق دے سکتا ہے؟ بلاول نے اسکردو جلسے ميں قاتل قاتل مودی قاتل کے نعرے بھی لگوا ديے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں