ہوم   > پاکستان

بھارتی آبی جارحیت سے دریائے ستلج میں طغیانی، کئی دیہات ڈوب گئے

SAMAA | - Posted: Aug 22, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 22, 2019 | Last Updated: 10 months ago

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے نتیجے میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تین دیہات مکمل زیرآب آگئے جبکہ اٹھارہ متاثرہوئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا علم ہونے پر بھکی ونڈ،چندرہ سنگھ اورگھاٹی کلنجردیہات کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا۔

قصور کے اٹھارہ سرحدی گاؤں شدید متاثر جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی شديد نقصان پہنچا۔ قصور کی ضلعی انتظامیہ نے مکمل زیر آب آجانے والے  تین دیہات سے بارہ سو بیس افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا۔

احمد پور سیال میں بھی درجنوں دیہات زیرآب آگئے۔ پاک فوج اور انتظامیہ کی جانب سے متاثرين کی محفوظ مقامات پر منتقلي کا سلسلہ جاری ہے۔

دریائےستلج میں اس وقت گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح انیس اعشاریہ تیس فٹ اور بہاؤ ساٹھ ہزار تین سو چالیس کیوسک ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube