ہوم   >  پاکستان

سندھ پولیس جگر جلال کو بازياب کرانے ميں تاحال ناکام

1 month ago

اے آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق جلد جگر جلال کو بازیاب کروایا جائے گا



سندھ پولیس لوک فنکار جگر جلال کو چار روز بعد بھي بازياب نہ کراسکي، ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ڈي ايس پي کي شہادت کے بعد پوليس نے آپريشن کے بجائے مذاکرات کا فيصلہ کرليا۔


لوک فنکارجگرجلال کي بازيابي ميں پوليس چار روز بعد بھي ناکام ہے ، منگل کو شکارپور کے کچے کے علاقے ميں آپريشن کے دوران ڈي ايس پي شفيع اللہ کي شہادت کے بعد پوليس نے ڈاکووں سے مذاکرات کے ليے بااثرافراد سے مدد لينے کي ٹھان لي۔


اے آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق جلد جگر جلال کو بازیاب کروایا جائے گا، چنگے مڑسوں (بااثر شخصیات) سے رابطے میں ہیں، فنکاروں کو باحفاظت بازياب کروانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔


پوليس کا کہنا ہے ہر حال ميں جگرجلال کو ساتھيوں سميت بازياب کرائيں گے، دوسری جانب شہيد ڈي ايس پي راؤ شفيع اللہ کو سرکاري اعزاز کے ساتھ سکھر ميں سپرد خاک کرديا گيا۔


شہید ڈی ایس پی رائو شفیع اللہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ناکارہ گاڑیاں ہیں اور جدید اسلحہ نہیں، اس کے علاوہ پولیس میں کالی بھیڑیا بھی شامل ہے، مجھے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے امید ہے کہ وہ بابا کا بدلہ لینگے اور کالی بھیڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کرینگے۔


دوماہ ميں شکارپورکے کچے کے علاقے ميں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ڈي ايس پي سميت چار پوليس افسران جان کا نذرانہ پيش کرچکي ہے ہيں تاہم پوليس ملزمان کي گرفتاري ميں ناکام ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں