Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

کرسچین ٹرنر پاکستان میں نئے ہائی کمشنر مقرر

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 11 months ago

برطانیہ نے ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو پاکستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کر دیا، وہ تھامس ڈریو کی جگہ دسمبر تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو پاکستان میں نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے جو موجودہ ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے سبکدوش ہونے کے بعد دسمبر تک ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

کرسچن ٹرنر 2017ء سے برطانوی وزیراعظم کے عالمی امور کے مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ 2016ء سے 2017ء تک وزیراعظم کے قومی سلامتی کے نائب مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے دولتِ مشترکہ آفس میں مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبے پر کام کیا، علاوہ ازیں شمالی افریقا ڈائریکٹوریٹ میں ذمہ داریاں نبھائیں اور ماحولیاتی تبدیلی کے خصوصی نمائندے کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube