ہوم   >  پاکستان

محرم الحرام کا چاند 31 اگست کو نظر آنے کے قوی امکانات ہيں، محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 5 months ago

محرم الحرام کا چاند اکتيس اگست کو نظر آنے کے قوي امکانات ہيں، يوم عاشور دس ستمبر کو ہونے کي توقع ہے۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے ليے رويت ہلال کمیٹی کا اجلاس اکتيس اگست کی شام ہوگا۔

محکمہ موسميات کے مطابق اکتيس اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، یکم محرم اور ہجری سال چودہ سو اکتاليس کا آغاز یکم ستمبر کو ہوسکتا ہے۔

چاند نظر آنے کی صورت میں یوم عاشور منگل دس ستمبر کو ہوگا۔

رواں برس جون کے ماہ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےہجری کلینڈر کا اجرا کرتے ہوئے عیدالضحیٰ اور محرم کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ محرم الحرام کا آغاز یکم ستمبر2019 بروز اتوار سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube