Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں ایک روز بعد ہی کمی

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز کی کمی پھر اضافہ اور اب کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 400 روپے کمی سے 88 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 4 ڈالر گرگئے۔

مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کے فی تولہ نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 89 ہزار روپے پر پہنچ گئے تھے، جس کے بعد قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، نیا تاریخی ریکارڈ بن گیا

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہوکر 88 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کے نرخ 342 روپے کم ہوکر 75 ہزار 532 روپے ہوگئے۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 4 ڈالر گر گئے، جس کے بعد قیمت 1500 ڈالر ہوگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1120 روپے جبکہ 10 گرام 960 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 17.10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مزید جانیے : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

گزشتہ سال 18 اگست کو 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران 34 ہزار 450 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube