ہوم   >  پاکستان

پی پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی صفائی مہم سوشل میڈیا پر چلارہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

1 month ago

جماعت اسلامی نے کلین کراچی مہم کی مخالفت کردی، کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سمیت 3 جماعتیں (پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر صفائی مہم چلارہی ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کلین کراچی مہم کی مخالفت کردی، کہتے ہیں کہ نالوں سے کچرا اٹھا...



جماعت اسلامی نے کلین کراچی مہم کی مخالفت کردی، کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سمیت 3 جماعتیں (پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر صفائی مہم چلارہی ہیں۔


جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کلین کراچی مہم کی مخالفت کردی، کہتے ہیں کہ نالوں سے کچرا اٹھا کر آبادیوں میں پھینکا جارہا ہے، جس سے تعفن و بیماریاں پھیل رہی ہے، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر صفائی مہم چلا رہی ہیں، یہ لوگ شہر کی اصل صفائی کرتے تو ہم ان کا ساتھ دیتے، دکھاوے کی صفائی میں ساتھ نہیں دے سکتے۔


سماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر 13 ارب کے 4 بجٹ کا حساب دیں، پھر ہم سے کہیں کہ ٹیکس نہ دیں، وسیم اختر کو اس وقت جیمز بونڈز نہیں بننا چاہئے۔


وہ بولے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کراچی کے ساتھ ناانصافی کی، یہ لوگ کراچی کے نوجوانوں کو ملازمتیں تک نہیں دیتے، کراچی پر پیسہ خرچ نہیں کرتے، صرف ریونیو حاصل کرکے مزے اڑاتے ہیں اور بے نامی اکاؤنٹس کھلواتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں