ہوم   > صحت

وزیراعظم کا ملک میں پولیو مہم جاری رکھنے کی ہدایت

1 month ago

وزیراعظم عمران خان نے پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، پولیو ویکسین پلانے کی مہم مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات جانیں : ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 48 تک پہنچ گئی

اجلاس کے شرکاء کو پولیو کے خاتمے کیلئے صوبوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر عطاء نے 4 نکاتی نئی حکمت عملی سے شرکاء کو آگاہ کیا، نئے پولیو کیسز کو گزشتہ سال کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

مزید جانیے : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط

قومی صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ، سندھ اور پنجاب کے چیف سیکریٹریز اجلاس میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں انسداد پولیو مہم 26 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی ادارے آگہی کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو ویکسین پلانے کی مہم مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے۔

وزیراعظم نے احساس اور انسداد پولیو کے اہم پروگراموں کے درمیان فعال شراکت پر زور دیا تاکہ ان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جاسکے، اجلاس کے دوران پاک فوج کے نمائندوں نے پولیو ٹیموں کو ملک کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے مکمل حمایت اور مدد کا یقین دلایا جبکہ پولیو کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں اور امدادی اداروں نے بھی حکومت پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں