ہوم   >  پاکستان

ہم پر الزام لگانے والے کا اپنا کردار ديکھنا چاہيے،وسیم اختر کا مصطفیٰ کمال کو جواب

1 month ago

مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچي کا مسئلہ تو ہم ديکھيں گے، مصطفی کمال کيوں پھدک رہا ہے، کراچي کے کچرے سے نکل جاؤں پھر اس کچرے کو ديکھتا ہوں۔ مصطفی کمال نے مئیر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان کے خلاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔...




مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچي کا مسئلہ تو ہم ديکھيں گے، مصطفی کمال کيوں پھدک رہا ہے، کراچي کے کچرے سے نکل جاؤں پھر اس کچرے کو ديکھتا ہوں۔ مصطفی کمال نے مئیر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان کے خلاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔


سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے مئیر کراچی وسيم اختر نے پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفيٰ کمال کو ان کی پریس کانفرنس پر جواب دیا ہے۔


وسیم اختر نے کہا کہ ميں ايک جھوٹے آدمي کا کيا جواب دوں، مصطفيٰ کمال کے خلاف کيسز چل رہے ہيں، وہ ميرا نام اي سي ايل ميں ڈالنے کا مطالبہ کيا کرے گا۔


ميئر کراچي نے انکشاف کیا کہ عمران فاروق کي بہن کو دھمکا کر اپني نوکري کي فائل غائب کرائي، باني ايم کيوايم نے کچا توڑا اور ہميں بھگتنا پڑا، ميري بيگم کے بارے ميں جو الفاظ استعمال کئے اس کا کيا جواب دوں۔ ميئر کراچي نے مزید کہا کہ مصطفيٰ کمال کے خلاف ايک نہيں، کئي فائلز ہيں،ميں نے ايسا کيا کہہ ديا جو پدي کو پريس کانفرنس کرني پڑي۔ انھوں نے طنزیہ کہا کہ مصطفيٰ کمال انگريزي کا ايک ليٹر پڑھ لے تو عمرے ٹکٹ دوں گا، مصطفيٰ کمال نے اس وقت حکومت چلائي جب ايم کيوايم کا عروج تھا۔


مئیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر الزام لگانے والے کا اپنا کردار ديکھنا چاہيے، سربراہ پي ايس پي نے ابھي نيب سے معافي مانگي ہے، مصطفيٰ کمال فرسٹيٹڈ ہے، اس کو کوئي ٹارگٹ تو چاہئے، مصطفيٰ کمال کے پاس چورن بيچنے کيلئے کچھ بھي نہيں ہے۔



ميئر کراچی وسيم اختر کا نام ای سی ايل ميں ڈالا جائے،مصطفی کمال


انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاک سرزمین پارٹی والے آواز لگاتے تھے کہ ميرا وزيراعليٰ سندھ ہوگا لیکن کونسلر بھي نہيں جيت سکا، مصطفيٰ کمال کو کچھ بھي نہيں آتا،يہ مکمل نکما ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچي کے کچرے سے نکل جاؤں تو پھر اس کچرے کو ديکھوں گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں