Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کوئٹہ میں ایمرجنسی کے باوجود پانی کا بحران ختم نہ ہوسکا، شہری پانی کے حصول کے لیے مشکلات کا شکار ہیں اور واٹر ٹینکر مافیا کے محتاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے کوئٹہ میں ایمر جنسی کے نفاذ کے باوجود پانی کا بحران بدستور برقرار ہے۔ پانی کی قلت کا شکار...

کوئٹہ میں ایمرجنسی کے باوجود پانی کا بحران ختم نہ ہوسکا، شہری پانی کے حصول کے لیے مشکلات کا شکار ہیں اور واٹر ٹینکر مافیا کے محتاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے کوئٹہ میں ایمر جنسی کے نفاذ کے باوجود پانی کا بحران بدستور برقرار ہے۔ پانی کی قلت کا شکار شہری کہتے ہیں کہ بوسیدہ پائپ لائنوں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور والو مینوں کی من مانیوں نے پانی کا حصول ان کے لئے مشکل بنادیا ہے، رہی سہی کسر ٹینکر مافیا نے پوری کردی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عوامی مسئلے پر محض طفل تسلیوں کام لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قلت دور کرنے کے لئے ڈٰیمز بنائے جائیں گے۔

واسا حکام کے مطابق شہر میں پانی کی یومیہ طلب 5 کروڑ گیلن ، سپلائی 3 کروڑ گیلن جبکہ قلت 2 کروڑ گیلن ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube