ہوم   > Latest

کوئٹہ کے 19 اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف فرائض سے غفلت برتنے پر ملازمت سے فارغ

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago

 

 

محکمہ تعلیم بلوچستان کی غیر ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ کے 19 اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

سیکرٹری تعلیم بلوچستان طیب لہڑی کےمطابق ملازمت سے برخاست کردہ ملازمین میں گریڈ ایک سے گریڈ 17 تک کے اہلکار شامل ہیں جو عرصہ دراز سے اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر اور خلاف ضابطہ امور میں ملوث تھے، برطرف ملازمین صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف اسکولوں میں تعینات تھے جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

سیکرٹری تعلیم کےمطابق تعلیم کے لیے مختص 50 ارب روپے کے بجٹ کی ایک ایک پائی کو مطلوبہ مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، محکمہ تعلیم میں اصلاحات اور محکمانہ کارروائی پر مشکلات کا سامنا ضرور ہے تاہم تمام تر مصلحتوں کے قطع نظر بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube