ہوم   > Latest

پلاسٹک پر پابندی سے متعلق جلد جام کمال سے بات کروں گی، زرتاج گل

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 7 months ago

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں کہ پنجاب میں پلاسٹک پر پابندی کی سمری کابینہ کو بھیج دی گئی ہے جلد منظوری ہو جائے گی۔ کے پی کے میں پہلے ہی سے پابندی ہے اور میں جام کمال صاحب سے بھی جلد بات کروں گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ میں عثمان بزدار صاحب کا شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے پنجاب میں بھی اس پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ سی ایم سندھ کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے بھی اعلان کیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ میری وزارت کا مینڈیٹ ہے کہ ہم نے پلاسٹک کی آلودگی کو قابو کرنا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہم پشاور، لاہور اور کراچی سے بھی یہ مہم شروع کر سکتے تھے لیکن ہم نے دارالحکومت کا انتخاب کیا کیونکہ یہاں کے لوگ زیادہ پڑھے لکھے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کچھ جگہوں پر ہمیں مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ لوگوں کو تھوڑی مشکلات ہیں۔ ایک فوڈ چین پر کل ایک واقعہ پیش آیا لیکن میں بتا دوں کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہے کیونکہ اس فوڈ چین اور تمام تاجروں کو پہلے بھی کئی مرتبہ آ گاہ کیا جا چکا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ اس قانون اور 2013 میں کوئی فرق نہیں ہے فرق ہے تو صرف حکومت کی اونرشپ کا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگ پڑھے لکھے لوگ ہیں لہٰذا حکومت کی رٹ کو چیلنج مت کریں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے قانون کو بنایا ہے تو ہمیں عملدرآمد بھی کروانا آتا ہے اور ہم عملدرآمد کروائیں گے۔ آفیسرز اپنی پرسنل کیپیسٹی میں کام نہیں کر رہے اگر کسی کو کوئی مسئلہ پیش آ رہا ہے تو ہم سے مشاورت کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube