Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے سلسلے میں 1 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ  کھلے پیٹرول کی فروخت،  ماتمی جلوسوں کے راستوں میں ایل پی جی رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

شہر کے ہوٹلوں، سراہوں میں غیرقانونی رہائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ہوٹلوں، سراہوں کے مالکان کو رہائشیوں کا مکمل ڈیٹا رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت یکم تا 8 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی  تاہم بزرگ اور بچوں کے لئے پابندی نہیں ہوگی جبکہ  9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل پر مکمل پابندی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube