Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > Latest

سپریم کورٹ کا جج ارشد ملک کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا حکم

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ارشد ملک کی وجہ سے ایماندار ججز کے سرشرم سے جھک گئے، ایسا جج ہر کیس میں بلیک میل ہوسکتا ہے۔ سپريم کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا حکم دے ديا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو کيس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے عدالت عظمیٰ ميں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر چيف جسٹس نے کہا انکوائری رپورٹ سے لگتا ہے جج کی 2 ویڈیوز تھیں، ایک وہ جس سے جج کو بلیک میل کیا گیا، دوسری وہ جو پریس کانفرنس میں دکھائی گئی، ويڈيو سارے پاکستان کے پاس ہے ايف آئی اے کے پاس کيوں نہيں؟۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ویڈیو کے ساتھ کسی نے کھیلا ہے، آڈیو، ویڈیو اور سب ٹائٹل کو الگ الگ جوڑا گیا، جس کو فائدہ ہو رہا ہے اسے عدالت میں پیش کریں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پوچھا کيا مبینہ بااثر شخص سامنے آیا، جس نے جج کو تعینات کرایا؟، کیا جج کے بلیک میل ہونے کی تفتیش ہوئی؟۔ اٹارنی جنرل انور منصور نے نفی ميں جواب ديتے ہوئے کہا شہباز شريف اور مريم نواز نے ویڈیو سے لاتعلقی ظاہر کی، ملتان والی ویڈیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی ویڈیو پیش کی تھی، میڈیا کانفرنس میں شہباز شریف، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس نے ريمارکس ديئے کہ کیا جج ایسا ہوتا ہے کہ سزا دینے کے بعد مجرم کے گھر جائے، ایسا جج تو ہر کیس میں بلیک میل ہوسکتا ہے۔

منصف اعلیٰ نے کہا حکومت نے ارشد ملک کو اپنے پاس کیوں رکھا ہے، جج ارشد ملک کی وجہ سے ایماندار ججز کے سر شرم سے جھک گئے۔

عدالت نے سابق جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا حکم ديا تو اٹارنی جنرل نے بھی حکم کی تعميل کی یقین دہانی کرا دی۔

عدالت عظمیٰ نے کہا جائزہ لیں گے تفتیش پر مانیٹرنگ کی ضرورت ہے یا نہیں، دو 3 دن میں فیصلہ سنائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube