Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 88 ہزار 500 روپے ہوگئے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 6 ڈالر بڑھ کر 1504 ڈالر ہوگئے۔

مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کے فی تولہ نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 89 ہزار روپے پر پہنچ گئے تھے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 88 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کے نرخ 435 روپے بڑھ کر ہوکر 75 ہزار 874 روپے کا ہوگیا۔

 

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 6 ڈالر مہنگا ہوگیا، فی اونس نرخ 1504 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1120 روپے جبکہ 10 گرام 960 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 17.01 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ سال 18 اگست کو 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران 34 ہزار 450 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube