ہوم   >  پاکستان

ميئر کراچی وسیم اختر ناکامی تسليم کريں،عوام سے معافی مانگيں،ترجمان سندھ حکومت

2 months ago

سندھ حکومت نے ميئر کراچي وسيم اختر کے ٹیکس نہ دینے کے بيان کی شديد مذمت کی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضيٰ وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بيانات سے نہ ماضي ميں خدمت ہوپائي ہے اور نہ آج ہوپائے گي۔ انھوں نے کہا کہ سول نافرماني سے...




سندھ حکومت نے ميئر کراچي وسيم اختر کے ٹیکس نہ دینے کے بيان کی شديد مذمت کی ہے۔


ترجمان سندھ حکومت مرتضيٰ وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بيانات سے نہ ماضي ميں خدمت ہوپائي ہے اور نہ آج ہوپائے گي۔


انھوں نے کہا کہ سول نافرماني سے پاکستان کي خدمت نہيں ہوگي، وفاق اور رياستِ پاکستان سے محبت کرنے والے ہر شخص کو وسيم اختر کے بيان کي مذمت کرني چاہيے۔


مرتضيٰ وہاب نے مطالبہ کیا کہ خدارا اشتعال انگيز بيان نہ ديں، کراچي کي خدمت نہيں ہوسکے گي، ميئرصاحب ناکامي تسليم کريں اور کراچي کےعوام سے معافي مانگيں۔



جب تک کراچی کا پيسہ کراچی پر نہيں لگتا عوام سندھ حکومت کو ٹيکس نہ ديں،وسیم اختر


مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وسيم اختر بھاگنا چاہتے ہيں، کراچي کےعوام بھاگنے نہيں ديں گے۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم پاکستان فوری طور پر اپنے میئر کے بیان کا نوٹس لے۔


واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملير سعود آباد ميں ميڈيا سے گفتگو ميں مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ جب تک کراچي کا پيسا کراچي پر نہيں لگتا عوام سندھ حکومت کو ٹيکس نہ ديں۔ انھوں نے کہا کہ عوام ٹيکس صرف وفاقي حکومت يا کے ايم سي کو ديں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں