Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > صحت

کوئٹہ، کانگو کے شبہے میں داخل مریض دم توڑ گیا

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 12 months ago

کوئٹہ میں کانگو کے شبہے میں داخل مریض دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے 19 سالہ عبدالسلام کو تشویشناک حالت میں فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسکے خون کے نمونے کراچی بجھوائے گئے تھے تاہم رپورٹ آنے سے قبل ہی عبدالسلام جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہوگئی

رواں برس کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال کے کانگو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر صادق کے مطابق کانگو کے شبہ میں ایک اور خاتون بھی زیر علاج ہے جس کے خون کے نمونے تشخیص کیلئے بجھوائے گئے ہیں تاہم بظاہر خاتون میں کانگو کے اثرات موجود نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube