Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > Latest

پاکستان کے شعرا اور ادیب بھی تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں یک زبان

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان کے شعرا اور ادیب بھی تحریک آزادی کشمیر کے حامی ہیں۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام “روح آزادی اور اہل قلم” کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل قلم بھی مودی سرکار کے جبر و تشدد کےخلاف بول پڑے۔ اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک کے شرکاء آزادی کشمیر...

پاکستان کے شعرا اور ادیب بھی تحریک آزادی کشمیر کے حامی ہیں۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام "روح آزادی اور اہل قلم" کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل قلم بھی مودی سرکار کے جبر و تشدد کےخلاف بول پڑے۔

اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک کے شرکاء آزادی کشمیر کی حمایت میں یک زبان ہوئے اور کہا کہ کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے تمام پاکستانی ایک پیج پر ہیں۔

شاعر و ادیب افتخارعارف نے کہا کہ یہ ایک ایسا موقع ہے جس میں تمام اہلِ قلم سیاسی طور پر مختلف جماعتوں سے ہونے کے باوجود جدوجہد آزادی کشمیر میں ہم قدم اور ہم خیال ہیں۔

شاعر و ادیب ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمارا جو رشتہ ہے اس حوالے سے عوام بھی  اور اہل قلم بھی دامے، درمے، سخنے اس پر کام کررہے ہیں، لکھ بھی رہے ہیں اور آواز اٹھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی جغرافیائی حیثٰیت تبدیل کرنے کی بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube