ہوم   >  پاکستان

حق خودارادیت کی جدوجہد،پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے،فردوس عاشق

3 months ago

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لئے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے، عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کررہی ہے۔

معاون خصوصی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس پُرزور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے،عالمی برادری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کررہی ہے۔

صدر ٹرمپ روائتی سیاستدان نہیں،بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ساجد تارڑ

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کيلئے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے،حق خودارادیت  کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، بھارتی نا انصافیوں و کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے۔

پاکستان اور بھارت دونوں میرے اچھے دوست ہیں،ٹرمپ

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا، سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں