Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

آج دریائے چناب اور نالوں میں مزید پانی بڑھے گا،فلڈ کنٹرول حکام

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2019 | Last Updated: 11 months ago

گوجرانوالہ میں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے تاہم آج دریائے چناب اور نالوں میں مزید پانی بڑھے گا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کے مطابق برساتی نالوں میں بھی پانی کی صورتحال نارمل ہے۔ فلڈ کنٹرول حکام نے بتایا ہے کہ ہیڈ خانکی میں پانی...

گوجرانوالہ میں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے تاہم آج دریائے چناب اور نالوں میں مزید پانی بڑھے گا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کے مطابق برساتی نالوں میں بھی پانی کی صورتحال نارمل ہے۔ فلڈ کنٹرول حکام نے بتایا ہے کہ ہیڈ خانکی میں پانی کی آمد 93 ہزار 9 سو کیوسک اور اخراج 86 ہزار 3 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد 98 ہزار 7 سو کیوسک اور اخراج 81 ہزار کیوسک ہے۔فلڈ کنٹرول حکام نے مزید بتایا کہ نالہ ڈیک میں پانی کی آمد 892.0 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ ایک میں پانی کی آمد 816.20کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ پلکھو میں پانی کی آمد 748.10 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادھر دریائے ستلج  میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 37 ہزار 640 کیوسک ہے، گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح 17.80 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ تلوار پوسٹ پر پانی کی سطح 8.70 فٹ ہے۔ فلڈ کنٹرول حکام نے خبردار کیا ہے کہ آج دریائے چناب اور نالوں میں مزید پانی بڑھے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube