Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سونے کی قیمت میں کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد کمی ہوگئی، فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ نرخ 88 ہزار روپے ہوگئے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 16 ڈالر کمی سے 1498 ڈالر ہوگئے۔

مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کے فی تولہ نرخ میں 1650 روپے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 16 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی سے 88 ہزار روپے پر آگیا، 10 گرام سونا 865 روپے سستا ہوکر 75 ہزار 439 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی سے 1498 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1120 روپے جبکہ 10 گرام 960 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 16.95 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ سال 18 اگست کو 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران 34 ہزار 450 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube