ہوم   > Latest

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر 2 میں سے ایک ریفرنس خارج

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2019 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Aug 19, 2019 | Last Updated: 6 months ago

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کيخلاف صدر کو خط لکھنے پر دائر ریفرنس خارج کر ديا گيا، سپريم جوڈيشل کونسل نے فيصلے ميں کہا ہے کہ شکايت کنندہ کے خط کے مندرجات ایسے نہیں کہ جج کو عہدے سے ہٹایا جا سکے۔

سپریم جوڈیشل کونسل سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا ریلیف مل گیا، صدر مملکت کو خط لکھنے پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کا ریفرنس خارج کردیا گیا، تحریری فیصلہ جاری ہوگیا۔

چیف جسٹس کی جانب سے جاری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر خطوط کے مندرجات لیک کرنے کا کوئی الزام نہیں، تاہم جج کی جانب سے صدر کو خطوط لکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنے خلاف ریفرنس اور اس کے مندرجات کا بخوبی علم تھا، خط میں وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا ذکر کرنا کسی صورت درست نہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے قرار دیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شکایت کنندہ وحید بٹ اور سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل پر جانبداری اور بدنیتی کے الزامات کے شواہد پیش نہیں کرسکے، کونسل میں زیر التواء تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے کا صدارتی ریفرنس ابھی زیر التواء ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube