ایبٹ آباد کے نواحی علاقے اکھڑیلہ میں جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کشف کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اکھڑیلہ میں 7 سالہ کشف دو بجے کے بعد گھر سے نکلیں اور واپس نہ آنے پر ورثا نے تلاش شروع کر دی۔ رات 9 بجے کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب سے ملی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
ایس پی قمر حیات کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ ڈی پی او کی سربراہی میں 7 رکنی اسپیشل تفتیشی ٹیم بنائی دی گئی ہے جو کیس کو جلد حل کردے گی۔
والد کا کہنا ہے کہ بچی دو بجے کے بعد گھر سے نکلیں اور واپس نہ آنے پر لاش ملی۔ لہٰذا مجھے انصاف چاہیے۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل کیلہ میں تین سالہ فریال کا بھی قتل کیا گیا تھا لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔