ہوم   >  پاکستان

بھارت کی ایل او اسی پر بلااشتعال گولہ باری،2شہری شہید

2 months ago

بھارتی فورسز کی ایل اوسی پر بلا اشتعال گولہ باری سے دو شہری شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے جوابی وار میں دشمن کے دو فوجیوں کی ہلاکت اور کئي کے زخمي ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی ٓار) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی گئی، جس سے 2 بزرگ شہری شہید ہوگئے۔ شہداء میں 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے مارٹر اور راکٹوں سے شہري آبادی کو نشانہ بنایا۔

 

سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے دشمن کو کرارا جواب دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی ميں 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمي ہونے کي اطلاعات ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں