ہوم   >  پاکستان

نواب امان اللہ زہری کے قتل کا مقدمہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف درج

3 months ago

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء نواب امان اللہ زرکزئی زہری کے قتل کا مقدمہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، ان کے بھائی اور دیگر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

لیویز کے مطابق جمعہ کی رات کو خضدار کی تحصیل زہری میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے امان اللہ زرکزئی، ان کے پوتے اور دو محافظوں کے قتل کا مقدمہ مقتول امان اللہ زرکزئی کی اہلیہ کی مدعیت میں لیویز تھانہ زہری میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں لیویز اہلکار سمیت 12 معلوم اور 8 سے 10 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

خضدار، بی این پی رہنما نواب امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مدعی مقدمہ لعل بی بی نے الزام لگایا ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی کی سازش میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری، ان کے بھائی تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی نعمت اللہ زہری، برادر نسبتی سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل درانی بھی ملوث ہیں۔

مقدمے میں قتل، اعانت جرم اور انسداد دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امان اللہ زہری کی اپنے بھانجے سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری سے دشمنی تھی۔ سال 2013 میں نواب ثناء اللہ نے اپنے قافلے پر ہونے والے بم حملے کا مقدمہ امان اللہ زہری اور ان کے چھ بیٹوں کے خلاف درج کرایا تھا۔ اس حملے میں ثناء اللہ زہری کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں