ہوم   > صحت

بنوں میں انسداد پولیو مہم 26 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

1 month ago

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پولیو کی حالیہ صورتحال پر 26 اگست سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بنوں میں انسداد پولیو مہم 26 اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔

مہم میں کل 1100 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 266 ایریا انچارج، 32 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم اور 57 یو سیز افسران نگرانی کریں گے۔ مہم کے دوران 2 لاکھ 25 ہزار 687 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کل 6 ہزار 983 رفیوزل ہیں جن کے والدین کو ہر صورت پولیو قطرے پلوانے پر رضامند کیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں