Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی تیاری

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فرال  تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے نئے شواہد کی روشنی میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس ميں سابق صدر آصف زرداري اور ان کي بہن فريال تالپور سے تفتيش مکمل ہوگئی اور اب نئے شواہد کو عدالت کے سامنے رکھا جائے گا۔

منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کراچی سے نیب راولپنڈی کو منتقل کیا گیا تھا۔

اب تک وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ابتدائی ریکاڑد کی روشنی میں احتساب عدالت میں کارروائی جاری تھی۔ نیب کے ضمنی ریفرنس کے بعد ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی سے ٹرائل کا باضابطہ آغاز ہوگا۔

احتساب بیورو نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرکے قریب دو مہینے تک تفتیش کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube