Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

راجن پور،کوٹ مٹھن کے مقام پر اونچے درجے کا سيلاب،بستیاں زیرآب

SAMAA | and - Posted: Aug 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA | and
Posted: Aug 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کے بعد کوٹ مٹھن کے مقام پر اونچے درجے کا سيلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق چار لاکھ چاليس ہزار کيوسک کا سيلابي ريلہ اس مقام سے گزر رہا ہے۔

اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے باعث راجن پور میں کچے کے علاقے کی درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں، جب کہ سیکڑوں ایکڑ کپاس کی تیار فصل کو بھي شديد نقصان پہنچا۔

 

دوسری جانب نارووال میں حالیہ بارشوں کے بعد نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں گيارہ ہزار کيوسک پاني کا ريلہ اس مقام پر سے گزر رہا ہے۔

 

پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث علاقے کا زمینی رابطہ دیگر جہگوں سے منقطع ہوگيا۔ نالہ ڈیک کا پانی دیہاتوں میں داخل ہونے سے مقامي آبادي کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

 

مقامی کاشت کاروں کے مطابق کسانوں کی ہزاروں ایکڑ پر مشتمل دھان کی کھڑی فصل شدید متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ علاقوں میں انتظامہ کی جانب سے پہلے ہی فلڈ وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube