Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

اسلام آباد میں پولی تھین شاپرز پر سخت پابندی،عمل درآمد شروع

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago

  وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے حکم کے بعد وزارت موسمیاتی تبدیلی اور مقامی انتظامیہ سمیت 4 محکمے عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے۔ پولی تھین بیگزکو قدرتی ماحول کا دشمن قرار دیا گیا۔ 14 اگست سے لاگو ہونے والے قانون پرعملدآرمد کرانے کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی، تحفظ ماحولیات...

 

وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے حکم کے بعد وزارت موسمیاتی تبدیلی اور مقامی انتظامیہ سمیت 4 محکمے عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے۔

پولی تھین بیگزکو قدرتی ماحول کا دشمن قرار دیا گیا۔ 14 اگست سے لاگو ہونے والے قانون پرعملدآرمد کرانے کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی، تحفظ ماحولیات ایجنسی، اسلام آباد پولیس اور میونسپل حکام متحرک ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں پلاسٹک بیگز قبضے میں لے لیے گئے اور آئندہ شاپر استعمال کرنے والوں کو سخت انتباہ بھی جاری کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ کا کہنا تھا کہ جتنے بھی ادارے  پولی تھین بیگ بنا رہے ہیں ان کو ہم سیل کریں گے اور موجودہ اسٹاک کو بھی سیل کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی

شہر کے تاجر پلاسٹک فری اسلام آباد مہم کے حامی تو ہیں مگر شاپر کا متبادل نہ ہونے کا شکوہ کرتے بھی سنائی دیتے ہیں۔ صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت کو پہلے متبادل لانا چاہئے تھا اور اسے متعارف کرانا اہم تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube