ہوم   >  پاکستان

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، نیا تاریخی ریکارڈ بن گیا

1 month ago

سونے کی قیمت مزید 600 روپے اضافے سے تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ نرخ 89 ہزار روپے ہوگئے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1514 ڈالر پر برقرار ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں تین روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ میں 1650 روپے اضافہ ہوچکا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 16 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 600 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 89 ہزار روپے پر پہنچ گیا، 10 گرام سونے کے نرخ 514 روپے بڑھ کر 76 ہزار 303 روپے پر آگئے۔

 

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 1514 ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1120 روپے جبکہ 10 گرام 960 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 17.14 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ سال 18 اگست کو 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ایک سال کے دوران 34 ہزار 450 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں