Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

راول پنڈی اسلام آباد میں بارش،موسم خوشگوار،نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ہفتے کو راولپنڈی، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔علی الصبح ڈھائی گھنٹے کی طوفانی بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 10  فٹ تک جا پہنچی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں صبح چار بجے کے قریب موسلا دھار بارش...

ہفتے کو راولپنڈی، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔علی الصبح ڈھائی گھنٹے کی طوفانی بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 10  فٹ تک جا پہنچی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں صبح چار بجے کے قریب موسلا دھار بارش شروع ہوئی اور جل تھل ایک ہوگیا۔ ۔بارش کی شدت سے حبس کا خاتمہ ہوا تو گرمی سے بے حال شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

اسلام آباد میں 64 جبکہ راولپنڈی میں 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی بارش کے دوران نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ تک جا پہنچی اورنشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرنا پڑی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوگا بلکہ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں مزید بارش بھی متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube