Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

کچلاک مسجد دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Aug 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسجد کے اندر دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ محکم انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ، دہشت گردی ، بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دھماکے کا مقدمہ جاں بحق شخص کے رشتے دار حافط عبدالمجید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ دھماکے کے متعدد زخمی اب بھی سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ چار زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد جائے وقوعہ کو سیل کر رکھا ہے۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کلی قاسم میں قائم جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکے سے چار افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں۔ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جس میں دیسی ساختہ مواد استعمال کیا گیا تھا۔

کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube