ہوم   >  پاکستان

راولپنڈی، 45 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی گرفتار، ویڈیو برآمد

1 month ago

راولپنڈی میں لڑکیوں کو ورغلا کر اُن سے زیادتی اور پھر قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 45 لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 10 واقعات کی ویڈیوز اور ہزاروں قابل اعتراض...




راولپنڈی میں لڑکیوں کو ورغلا کر اُن سے زیادتی اور پھر قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 45 لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 10 واقعات کی ویڈیوز اور ہزاروں قابل اعتراض تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔


پولیس کے مطابق ملزمہ کرن جان پہچان بنا کر لڑکیوں کو اپنے گھر تک لاتی اور شوہر قاسم اُنہیں ہوس کا نشانہ بناتا۔ اس دوران بیوی ویڈیو بنا لیتی اور یوں لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا۔


حکام کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی ایم ایس سی کی طالبہ نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے گھر سے 10 ویڈیوز اور ہزاروں قابل اعتراض تصاویر بھی برآمد کر لی گئیں۔


سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے متاثرہ لڑکیوں سے مدد مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالی وہ ویڈیوز کافی نہیں ہیں۔ تمام متاثرہ خواتین سے رابطہ کرکے کہہ رہے ہیں کہ وہ بیان دیں۔ ہم ان کا نام صیغہ راز میں رکھیں گے۔


دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اب تک 45 لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر بلیک میل کرچکے ہیں۔


ملزم قاسم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے جبکہ ملزمہ کرن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں