ہوم   >  پاکستان

مودی کے گجرات میں ہٹلر ہیرو ہے، عارف علوی نے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ شیئر کردی

2 months ago

بھارتی وزیراعظم مودی اور ان کی جماعت کے اصل نظریات سے بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نے پردہ اٹھادیا، ریاست کی درسی کتب میں مہاتما گاندھی کی جگہ ہٹلر کو ہیرو قرار دیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے بھارتی جریدے کی رپورٹ شیئر کردی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ...



بھارتی وزیراعظم مودی اور ان کی جماعت کے اصل نظریات سے بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نے پردہ اٹھادیا، ریاست کی درسی کتب میں مہاتما گاندھی کی جگہ ہٹلر کو ہیرو قرار دیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے بھارتی جریدے کی رپورٹ شیئر کردی۔


صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ نریندرا مودی کے گجرات کی درسی کتابوں ميں ہٹلر کو ہيرو بناکر پيش کيا جاتا رہا ہے، آر ايس ايس اور بی جے پی کا ايجنڈا ہٹلر اور نازی ازم سے متاثر ہوکر بنايا گيا ہے، دنيا کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہاء پسندانہ نظريات کا نوٹس لينا چاہئے۔


مقبوضہ کشمير اور بھارت ميں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے باعث لوگ نريندر مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دينے لگے، بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کا بھانڈا ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں پھوڑا گیا ہے جس کے مطابق مودی کے گجرات کی درسی کتب میں ہٹلر کو ہیرو قرار دیا گیا ہے۔


ٹائمز آف انڈيا کی اس رپورٹ کے مطابق 2004ء ميں جب مودی گجرات کے وزيراعلیٰ تھے، اس وقت نصابی کتب ميں ہٹلر کو ہيرو بناکر پيش کيا گيا، ميٹرک کی کتاب ميں ايک باب ’’ہٹلر دی سپریمو اور انٹرنل اچیومنٹ آف نازی ازم‘‘ کے نام سے شامل تھا، جس ميں اس کو عظيم شخصيت کے طور پر پيش کيا گيا۔


گجرات کی درسی کتاب میں نازی ازم اور فاشزم جيسے انتہاء پسندانہ نظريات کی تعريف کی گئی۔


صدر عارف علوی نے رپورٹ شيئر کرکے لکھا کہ آر ايس ايس اور بی جے پی کا ايجنڈا ہٹلر اور نازی ازم سے متاثر ہوکر بنايا گيا ہے، دنيا کو اس کا نوٹس لينا چاہئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں