Thursday, July 16, 2020  | 24 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

شاہ محمود قریشی کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مختلف ممالک سے رابطے

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 11 months ago

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپین اور جنوبی افریقی ہم منصب کو فون کیا اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ جوزف بوریل اور ڈاکٹر نالیڈی پنڈور نے مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا عندیہ دے دیا۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد قابض بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، مودی سرکار نے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کردیا ہے، انٹرنیٹ، موبائل فون سمیت دنیا سے رابطے کے تمام ذرائع بند کردیئے گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل اور جنوبی افريقی ہم منصب ڈاکٹر نالیڈی پنڈور کو ٹیلی فون کرکے بھارتی مظالم اور خطے میں امن کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن سے خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے، کشمیر سے متعلق مودی سرکار کے یک طرفہ اقدامات سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی ہیں۔

مزید جانیے : سلامتی کونسل اجلاس نے مسئلہ کشمیر کو عالمی تنازع ثابت کردیا، پاکستان

ہسپانوی وزیر خارجہ جوزف بوریل کا شاہ محمود قریشی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسپین ساری صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یورپی یونین کی طرف سے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

جنوبی افریقی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور نے بھی کشمير کی صورتحال پر تشويش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افريقا تمام صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے کینیڈا اور ہالینڈ کے ہم منصبوں کو بھی ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube