ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

1 month ago

ONLINE PHOTO

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کشمیر سے متعلق اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

تفصیلات جانیں : قوم جب آزادی کیلئے متحد ہوجائے تو موت کا خوف بھی نہیں روک سکتا،عمران خان

وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اورعمران خان کے درمیان روابط جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ پاکستان خطے کی بہتری کیلئے قدم اٹھارہا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان اورصدرٹرمپ کے درمیان کشمیر کی صورتحال پربات ہوئی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے امریکی صدر کو آگاہ کیا۔۔

مزید جانیے : وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے پاکستان کا چار سے رابطہ ہوگیا ہے، فرانسیسی صدر سے بھی رابطے کی کوشش ہے، فرانسیسی صدرکو بھی معاملے پراعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرسلامتی کونسل کااجلاس کچھ دیربعد شروع ہوگااجلاس میں سلامتی کونسل کے 5مستقل اور10غیرمستقل ارکان شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود قریشی کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مختلف ممالک سے رابطے

سلامتی کونسل کااجلاس پاکستان کی درخواست پرہورہا ہے، اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے خط کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں