ہوم   > Latest

قوم جب آزادی کیلئے متحد ہوجائے تو موت کا خوف بھی نہیں روک سکتا،عمران خان

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فاشٹ ہندو سپر میسی میں مبتلا مودی حکومت کو پتا ہونا چاہیئے کہ جب قوم جدو جہد ٓازادی کیلئے متحدہ ہوجائے تو انہیں موت کا خوف نہیں رہتا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ ہندو مودی جان لے کہ فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو طاقت کے استعمال سے شکست دی جا سکتی ہے لیکن آزادی کیلئے متحد قوم کو دنیا کی کوئی طاقت پسپا نہیں کر سکتی

 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب قوم جد وجہد آزادي کيلئے متحد ہوجاتي ہے تو اسے موت کا خوف نہيں ہوتا، کوئی طاقت اسے اپنے مقصد کو حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ بہتر افواج ہی دوسری فوجوں اور دہشت گردوں کو شکست دے سکتي ہے۔ کشمیر کی جدوجہد ازادی کو کسی صورت نہیں دبایا جاسکتا۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت ایسی قوم کو اپنی منزل کے حصول سے نہیں روک سکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی پر قابو پانے کے لئے مودی کی قیادت میں ہندوتوا فاشسٹ حربے بری طرح ناکام ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube