ہوم   >  پاکستان

سیلفی نے باپ بیٹی سمیت 3 جانیں نگل لیں

1 month ago

عید الاضحیٰ کے موقع پرآزاد کشمير بھمبر کے نواح میں پکنک کےدوران سیلفی لیتے ہوئے باپ بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ آزاد کشمير بھمبر کے نواح میں واقع آبشار ميں جھنگ کی رہائشی فيملی پکنک منانے آئی ہوئی تھی۔ اس دوران پندرہ سالہ لڑکی کومل سیلفی لیتے ہوئے...



عید الاضحیٰ کے موقع پرآزاد کشمير بھمبر کے نواح میں پکنک کےدوران سیلفی لیتے ہوئے باپ بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔


آزاد کشمير بھمبر کے نواح میں واقع آبشار ميں جھنگ کی رہائشی فيملی پکنک منانے آئی ہوئی تھی۔


اس دوران پندرہ سالہ لڑکی کومل سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے گہرے پانی میں گر گئی۔


کومل کے والد اور کزن اسے بچانے کے لئے پاني ميں کود گئے جہاں تيز لہروں نے ان دونوں کو بھی نگل ليا ۔


مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے لاشیں تلاش کر کےاسپتال منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں