ہوم   > Latest

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

SAMAA | - Posted: Aug 15, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 15, 2019 | Last Updated: 6 months ago

سونا مزید مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح 88 ہزار 300 روپے کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 16 ڈالر بڑھ گئے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 950 روپے اضافے کے بعد نئی ریکارڈ سطح 88 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا، 10 گرام سونے کے نرخ 815 روپے بڑھ کر 75 ہزار 703 روپے پر آگئے۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 16 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس 1514 ڈالر تک پہنچ گیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 1120 روپے جبکہ 10 گرام 960 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 17.21 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد 18 اگست کو 2018ء کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی جو تقریباً ایک سال کے دوران 33 ہزار 750 روپے اضافے کے بعد 88 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube