ہوم   > Latest

میڈیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی سماجی کارکن

SAMAA | - Posted: Aug 15, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 15, 2019 | Last Updated: 8 months ago

بھارتی سماجی کارکنان نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے دورے کی ویڈیو ریلیز کردی۔ مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو دبانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔ بھارتی سماجی کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور وہاں آنکھوں دیکھے حال کی ویڈیو اور تصاویر ریلیز...

بھارتی سماجی کارکنان نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے دورے کی ویڈیو ریلیز کردی۔ مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو دبانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

بھارتی سماجی کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور وہاں آنکھوں دیکھے حال کی ویڈیو اور تصاویر ریلیز کردیں، جس نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کے گھناؤنے کردار کو سب کے سامنے بے نقاب کرديا۔

سماجی کارکنوں نے نئی دہلی پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر کے دورے کی تفصیلات بتانے کیلئے پريس کانفرنس کی، تاہم بھارتی میڈیا نے اسے کوئی کوریج نہیں دی، سماجی رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی ميڈيا جو دکھا رہا ہے وہ سچ نہيں، حقیقت اس کے برعکس ہے، کشمیر کے حالات کسی بھی طرح معمول کے مطابق نہیں، صورتحال سنگين ہے کشمیر میں لوگوں کو بولنے کی اجازت نہیں دی جارہی، کشميری عوام کو دبانے کا سلسلے فوراً ختم ہونا چاہئے۔

سماجی کارکن کویتا کرشنن کا کہنا تھا کہ وادی ميں ہر جانب قید اور جیل میں رہنے کا احساس ہوتا ہے، بھارتی میڈیا یا جو لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ آل از ویل، ہمارے خیال میں اس کی جگہ آل از ہیل کہنا مناسب ہوگا۔

کویتا نے مزید بتایا کہ کشمیریوں کو ان کے گھروں میں محصور کردیا گیا ہے، وہ اپنے پڑوس کے لوگوں سے بھی نہیں مل سکتے، اپنے عزیزوں کو عید کی مبارکباد دینے نہیں جا سکتے۔

بھارتی ميڈيا نے سماجی کارکنوں کی ويڈيو بھی نشر نہيں کی، نئی دہلی پريس کلب ميں وڈيو دکھانے کی بھی اجازت نہيں دی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube