ہوم   >  پاکستان

کراچی میں بارش کا تیسرا اسپیل شروع ہونے کا امکان

1 month ago

فوٹو: آن لائن

کراچی سمیت ملک دیگر شہروں میں بارشوں کا تیسرا اسپیل آج جمعرات 15 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ماہر موسميات جواد ميمن کے مطابق بھارتي رياست گجرات اور راجستھان سے ملک ميں بارشوں کا نيا سسٹم داخل ہونے جا رہا ہے جس سے ملک بھر ميں ايک بار پھر شديد بارشوں کي پيشگوئی ہے۔

کراچي ميں اب تيز بارش کا امکان نہيں،محکمہ موسمیات

میرپور خاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور کراچی ميں آئندہ دو روز کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی کے اولڈ سٹي ايريا سميت کئي علاقوں ميں حاليہ بارش کا پاني تاحال موجود ہے۔

چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں کہ بارش کا نيا سسٹم جنوب پنجاب ميں داخل ہوگا جبکہ مشرقي سندھ کے تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ ضلعوں ميں ہلکي بارش ہوسکتي ہے۔ کراچي ميں بوندا باندي يا ہلکي بارش سے زيادہ کا امکان نہیں۔

حالیہ بارشوں سے ملک بھرمیں 193 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے

خیبرپختونخو، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک میں حالیہ بارشوں سے 193 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے جبکہ 189 گھر تباہ ہوئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں