ہوم   > پاکستان

حالیہ بارشوں سے ملک بھرمیں 193 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2019 | Last Updated: 10 months ago

ONLINE PHOTO 

 

ملک بھرمیں حالیہ بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے تفصیل جاری کردی ہیں ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھرمیں 193 افراد جاں بحق،145 زخمی اور189 گھرتباہ ہوئے، جاں بحق ہونیوالوں میں 62 بچےبھی شامل،28 کا تعلق کے پی سے ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں27 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 59 افراد جاں بحق جبکہ 61 زخمی ہوئے۔

سندھ میں بارشوں کےباعث 52 افراد جاں بحق،16 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوئے، بلوچستان میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق بارشوں سے گلگت بلتستان میں 6 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوئےجبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 2 افراد کی جان گئی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube