ہوم   > Latest

پاکستان یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منا رہی ہے

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2019 | Last Updated: 8 months ago

ملک بھر ميں 73 واں يوم آزادی آج کشميريوں سے اظہار يکجہتي کے طور پر منايا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک میں امن، ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ اسلامی علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ چاروں صوبائی...

ملک بھر ميں 73 واں يوم آزادی آج کشميريوں سے اظہار يکجہتي کے طور پر منايا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک میں امن، ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ اسلامی علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، گلگت اور مظفرآباد میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

حکومت نے یوم آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور پوری قوم نے ایک آواز ہوکر کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کشميريوں سے اظہار يکجہتي کا دن ہے اور پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکبا ددیتا ہوں اور سبز ہلالی پرچم کاسایہ تاقیامت ہمارے سروں پر رہے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ بھارت نے کشمير سے متعلق تمام عالمي قراردادوں کي مخالفت کي جبکہ بھارتي اقدام شملہ معاہدے کي نفي کرتا ہے۔ بھارت کي طرف سے کشمير کي متنازعہ حيثيت بدلنا ناقابل قبول ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت ايل او سي پر جنگ بندي معاہدوں کي خلاف ورزي کر رہا ہے لہٰذا بھارت اپني ظالمانہ اور بے رحم سرگرمياں بند کرے۔ مذہبي جنونيت نے سيکولر بھارتي معاشرے کا چہرہ بگاڑ ديا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا 14 اگست آزاد جموں کشمیر میں گزارنے کا فیصلہ

صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن بھارت امن پسندي کو ہماري کمزوري نہ سمجھے کیونکہ ہم پر جنگ مسلط ہوئي تو پيچھے نہيں ہٹيں گے۔ عارف علوی نے کہا کہ تنازع کشمير بات چيت اور سفارتکاري کے ذريعے حل کيا جائے جبکہ حالات اس نہج تک نہ لے جائيں جہاں سے واپسي ممکن نہ ہو۔

حکومت نے یوم آزادی کے لئے خصوصی ’’لوگو‘‘ جاری کیا ہے جس کاعنوا ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ہے۔

کراچی میں آج صبح قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

پاک بحریہ کے چاق وچوبند کیڈٹس نے مزار پر گارڈز کی ڈیوٹی کے فرائض سنبھالے۔ پاک بحریہ کے کموڈورعرفا ن تاج اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے گارڈآف آنر کا معائنہ کیا اور بابائے قوم کو سلامی دی۔ مہمان خصوصی نے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے جوانوں نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ کمانڈنگ آفیسر لاہور میجر محمد یوسف نے پھولوں کی چادر چڑھائي گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube