بنوں، اونچی آواز میں میوزک چلانے پر ایک گھر کے 4 افراد قتل

August 13, 2019

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کے علاقے میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے انہیں کہا کہ آواز کم کریں، آس پاس کے رہائشیوں کو کوفت ہوتی ہے مگر متعلقہ گھر والے بدستور بلند آواز میں میوزک چلاتے رہے۔

حکام کے مطابق شکایت کرنے والا شخص آواز کم نہ کرنے پر طیش میں آگیا اور گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس اور امدادی کارکنان نے موقع پر پہنچ کر مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔