خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

August 13, 2019

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بارشوں کا نیا سسٹم وجود میں آیا ہے جو راجھستان سے ہوتا ہوا پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے جس کے باعث 13 اگست سے 17 اگست تک خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پشاو سمیت بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ اس کے علاوہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور کراچی میں بھی پھوار پڑ سکتی ہے مگر شدید بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

 
 
 

ضرور دیکھئے


 18 August | 11 PM | ہیڈلائنز
18 August | 11 PM | ہیڈلائنز

August 18, 2019 11:30 pm

 18 August | 9 PM | ہیڈلائنز
18 August | 9 PM | ہیڈلائنز

August 18, 2019 9:22 pm

 18 August | 8 PM | ہیڈلائنز
18 August | 8 PM | ہیڈلائنز

August 18, 2019 8:53 pm

 18 August | 7 PM | ہیڈلائنز
18 August | 7 PM | ہیڈلائنز

August 18, 2019 7:43 pm

 18 August | 5 PM | ہیڈلائنز
18 August | 5 PM | ہیڈلائنز

August 18, 2019 6:22 pm

 18 August | 4 PM | ہیڈلائنز
18 August | 4 PM | ہیڈلائنز

August 18, 2019 6:21 pm