Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > Latest

کشمیر کی جدوجہد ميں حکومت نے کردار ادا نہ کيا تو کوئی ان کو معاف نہيں کريگا،بلاول

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئي پاکستاني کشمير پر سودا برداشت نہيں کرے گا، حکومت کو واضح کرنا پڑے گا کہ وہ کيا اقدامات کررہي ہے، حکومت قومی یکجہتی کو ختم کرنا چاہتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کو ٹھوس پیغام دینا چاہتے ہیں، کشمير کيلئے آخري دم تک...

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئي پاکستاني کشمير پر سودا برداشت نہيں کرے گا، حکومت کو واضح کرنا پڑے گا کہ وہ کيا اقدامات کررہي ہے، حکومت قومی یکجہتی کو ختم کرنا چاہتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کو ٹھوس پیغام دینا چاہتے ہیں، کشمير کيلئے آخري دم تک لڑيں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمير کےعوام کيلئےعملي جدوجہد کرنا ہوگي، يہ بتانا ہوگا کہ جنگ لڑنا پڑي تو اس کيلئے بھي تيار ہيں، ہميں بھارتی وزیراعظم نریندر مودي کے اقدامات کو بے نقاب کرنا ہے کیوں کہ مودي نے ہمارے کشميرپر تاريخي حملہ کيا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے حالات کی وجہ سےعید نہیں منارہے، کشمیریوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں،تاہم صرف پیغام تک محدود نہیں رہ سکتے،کشمیریوں کا سیاسی اور سفارتی کیس لڑنا ہوگا۔

ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،بلاول

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عيد کے موقع پرحکومت نےغير آئيني اور ظالمانہ فيصلہ کيا، فريال تالپور کو اسپتال سے گھسيٹ کر جيل بھيج ديا گيا، قانون کے مطابق5 بجے کے بعد کسي کو جيل نہيں بھيجا جا سکتا، ميں کشمير ميں تھا اور آصف زرداري جيل ميں ہيں اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا،ظلم برداشت کرلیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈاکٹرز نے فریال تالپور کو ماہر امراض قلب کے پاس بھیجا تھا۔ بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعدالت جائیں گے،آصف زرداری کوعید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، آصف زرداری کے خلاف ابھی تک ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا۔ بلاول بھٹو نے دو ٹوک کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان حرکتوں سے ہمیں دبا دیں گے، ان ہتھکنڈوں سے ہم اور زیادہ مضبوط ہوں گے۔

پولی کلينک سے اڈيالہ جيل منتقلی پر فریال تالپور پولیس پر برس پڑیں

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ عيد کے پيغام ميں ہم نے کشمیر کے لیے حکومت کے اقدامات کا ذکر نہيں کيا، پوري قوم اور کشميري حکومت کي طرف ديکھ رہي ہے لیکن حکومت صرف ٹويٹ پر ٹويٹ کيے جارہي ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کشميريوں نے وزيراعظم عمران خان کو خطاب کي دعوت دي تھي، وہ 2  دن تک انتظار کرتے رہے لیکن وزيراعظم نہیں پہنچے۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube